تھرپارکر؛ مقامی تنظیم ہینڈز کی جانب سے دور دراز علاقوں میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری

171

 

تھرپارکر،23 اپریل(اے پی پی ): مقامی تنظیم ہینڈز کے انچارچ عبدالکریم سمیجو نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ہماری تنظیم تھرپارمیں بہتر صحت پر کام کر رہی ہے، مگر اس مشکل وقت میں تھرپارکر کہ دور دراز علاقوں کہ اندر غریب لوگوں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں، اس وقت تک پانچ سو  سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کر چکے ہیں اور مزید راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں میں راشن تقسیم کریں۔ راشن میں آٹا، آئل، چینی، چاول، چاۓ کی پتی، نمک، بسکٹ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تھرپارکر ضلع  کے  دیہاتی گاؤں میں راشن  تقسیم کر رہے ہیں، جس کی رپورٹ اپنی تنظیم کے رہنماؤں کے ساتھ ضلعی  انتظامیہ تھرپارکر کو دے رہے ہیں، جس جس گاؤں میں راشن تقسیم کیا ہے وہاں اب تک لوگوں کی کوئی مدد نہیں  ہوئی تھی  ، اس وقت ان   دیہاتو ں کی خواتین کو احساس کفالت پروگرام تحت بارہ ہزار ملے ہیں۔

اے پی پی /کریم ڈنو /نورین