خانپورڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، سپل ویز کھول دئیے گئے

131

ہریپور،23اپریل(اے پی پی ): خانپورڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند  ہو گئی  ہے ، ڈیم میں پانی کی سطح 1981.70فٹ ہے جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1982فٹ ہے، اضافی پانی کے اخراج کے لیے سپل ویز کھول دئیے گئے ہیں ، سپل ویز سے 6600کیوسک اضافی پانی کا اخراج کیا  جا رہا ہے  جبکہ  خانپورڈیم میں پانی کی آمد993.91اور اخراج 155.18کیوسک ہے، سپل وے کھولنے سے قبل مساجدمیں اعلانات کرا کر  لوگوں  کو مختاط  رہنے کی  ہدایت کی  گئی  ہے۔

اے پی پی /وقاص/حامد