حکومتی اقدامات اور ہیلتھ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں، کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے: اداکار شامل خان

103

لاہور،01 اپریل (اے پی پی): فلم اور ٹی وی اداکار شامل خان نے کہا ہے  کہ کورونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔  احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ہمیں اپنے گھروں میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہیے۔

بدھ  کو جاری   اپنے ویڈیو پیغام میں شامل خان نے کہا کہ چائنا، اٹلی، فرانس اور امریکہ جیسے ممالک نے لاک ڈاؤن کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کا کہا ہے۔ لوگوں کو متوجہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ ہم لوگ اپنے گھروں میں رہیں نماز  پڑھیں، عبادات کریں اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور ہیلتھ کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے اردگرد کے کے لوگوں سے مناسب فاصلہ رکھیں اور اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں۔

اے پی پی /لاہور /قرۃالعین