حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ کا کرونا کیخلاف جنگ کے دوران بھی ترقی کا سفر جاری

157

ملتان, 02 اپریل (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ کا کرونا کیخلاف جنگ کے دوران بھی ترقی کا سفر جاری ہے۔ کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے کہا کہ با ہمت قومیں نامساعد حالات میں بھی اپنی ترقی کا سفر جاری رکھتی ہیں۔اس سلسلے میں انکی ہدایت پر کرونا وباء کے پیش نظر ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لینے بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سماجی رابطے کے اصول کو مد نظر رکھا گیا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی نے بتایا کہ ڈویژن میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیز 1کی 1ارب 60 کروڑ کی 218 سکیمیں جاری ہیں جس میں 1 ارب 52 کروڑ روپے کی لاگت سے 172 سکیمیں مکمل کر لی گئیں۔ ڈویژن میں بچت سکیموں کی مد میں 30 کروڑ کی 30 سکیمیں جاری ہیں جبکہ ڈویلپمنٹ گولز کی 1.6 بلین کی 887 سکیمیں جاری ہیں۔98 کروڑ روپے کی لاگت سے 64 سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیز 2 کی1ارب 90 کروڑ روپے کی 228 منظور کی جاچکی ہیں۔ کرونا وبا کے تناظر میں جزوی لاک ڈاؤن کے بعد ٹینڈر کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اے پی پی/ملتان/ریحانہ