خانیوال؛ رمضان ریلیف پیکج کے تحت موبائل یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح

212

خانیوال،21اپریل (اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت ماہ رمضان میں عوام کو سستی اشیاءخوردونوش کی فراہمی کے مشن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے رمضان ریلیف پیکج کے تحت موبائل یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کردیا، اے ڈی سی آر اکرام ملک اور اسسٹنٹ کمشنر شبیر ڈوگر اور یوٹیلٹی سٹور کے افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ضلع میں 70 فکسڈ یوٹیلٹی سٹورز مکمل فنگشنل ہیں جبکہ 5 کے قیام کیلئے ورکنگ جاری جاری ہے، موبائل یوٹیلٹی سٹور ابتدائی مرحلہ میں کبیروالا اور خانیوال میں سروس فراہم کریگا، یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو کھانے پینے کی 17 اشیاءمارکیٹ سے رعایتی نرخ پر فراہم کی جائینگی۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ عام مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر اشیاءکی فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی عید جیل میں گزرے گی، انہوں نے کہا کہ پرائیس مجسٹریٹ کو سخت کاروائیوں کے احکامات دے دیے ہیں ۔

اے پی پی /قلزم بشیر احمد/حامد