دیپالپور؛ پولیس کی پتنگ بازوں کیخلاف ڈرون کیمرہ کے ذریعے کارروائی، بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کی گئیں

190

دیپالپور، 21 اپریل(اے پی پی ): شہر اور گردونواح میں آج دوسرے روز بھی پتنگ بازوں کے خلاف پولیس  کی  کاروائیاں جاری رہیں، کارروائی کے دوران  پولیس کی جانب سے   ڈرون کیمرہ کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ اس دوران  بڑی  تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کی گئیں۔

پولیس کے مطابق  ڈرون کیمرہ سے پتنگ بازوں کی شناخت میں باآسانی  مدد  مل رہی ہے  ۔

اے پی پی /رمضان اشرف/حامد