سکھر،10اپریل (اے پی پی): سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ میں پاکستان پیپلزپارٹی رہنماسید خورشید شاہ کی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی، وکلاءکے دلائل کے بعد سماعت14 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
سندھ ہائیکورٹ سکھر کے جسٹس امجد علی سہتو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل عدالت عالیہ کے اسپیشل بینچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات میں نیب کے زیر حراست پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کی۔
سماعت کے موقع پر خورشید شاہ کے صاحبزادے ایم پی اے سید فرخ شاہ اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ ودیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ سید خورشید احمد شاہ اور انکے 17 ساتھیوں کےخلاف نیب نے ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس دائر کررکھا ہے جس میں خورشید شاہ کئی ماہ سے زیر حراست ہیں۔
اے پی پی /اطہراللہ/نورین











