اسلام آباد ،12 اپریل (اے پی پی ):خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان کے حلقہ این اے 156 اور این اے 157 میں عوام کی خدمت کیلئے یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر رضا کار فورس(ٹائیگر فورس) تشکیل دے دی ہے اور فورس میں شامل رضاکاروں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔
اپنے ویڈیو بینا میں وزیر خارجہ نے بتایا کہ یہ رضاکاروں کی فورس، رات کی تاریکی میں خاموشی کیساتھ، کسی کی عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے تحت 144 ارب کی خطیر رقم مختص کی ہے جس کے پہلے مرحلے میں، 12000 روپے فی خاندان تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر، ایک کروڑ بارہ لاکھ مستحق خاندانوں میں یہ امدادی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں
دوسرے مرحلے میں پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر ترتیب دیے گئے “انصاف امداد پیکج ”کے تحت 25 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12000، تقسیم کیے جائیں گے اور یہ بھی مکمل. طور پر سیاست سے بالا تر ہو گا۔ وزیر خارجہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں ہمت عطا فرمائے کہ ہم ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔
اے پی پی / حمزہ/ ریحانہ











