شجاع آباد (ملتان)، 23 اپریل (اے پی پی) : استاد لعلماء شیخ التفسیر والحدیث حضرت مولانا زبیر احمد صدیقی نے کہا کہ رمضان کا مہینہ قرآن کریم کی تلاوت ،اللہ کے ذکر ،استغفار ،کثرت درودشریف اور لوگوں کے ساتھ کم میل جول کا مہینہ ہے اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے بھی یہی احتیاطی تدابیر ہیں، اس لیے اس مہینہ سماجی رابطہ آپ کی روحانی ترقی اور اس بیماری سے تحافظ کا زریعہ بھی بنے گا۔
کورونا وائرس سے متعلق عوامی آگاہی کا پیغام دیتے ہوئے اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ سے قرب اور خلوت میں اللہ تعالیٰ سے مناجات کا مہینہ ہے۔ انہوں نےاپیل کی کہ فرض کی حد تک مسجد میں جا کر فوراً واپس تشریف لاکر خلوت میں رہیں اور زیادہ سے زیادہ وقت خلوت میں رہ کر روحانی ترقی حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ اختیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے انشاءاللہ عزیز روحانی ترقی بھی نصیب ہوگی اور صحت اور جسمانی ترقی بھی نصیب ہوگی۔
اے پی پی / شجاع آباد/نورین