وزیر اعظم نے عوام کو 144 ارب کا رلیف پیکیج دیا ہے: حلیم عادل شیخ

213

میرپورخاص،23 اپریل  ( اے پی پی) : پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما  حلیم عادل شیخ نے  سندھ میرپورخاص میں نیوز کانفرنس میں  کہا کہ  وفاقی حکومت نے آج کی تاریخ تک ملک بھر میں 54 لاکھ خاندانوں میں 65 ارب روپے تقسیم کئے ہیں،اس وقت کرونا   وبا کی وجہ سے ملک میں حالات انتہائی خراب ہیں ،وزیر اعظم نے عوام کو  144 ارب کا رلیف پیکیج دیا ہے۔

 حلیم عادل شیخ  نے کہا کہ سندھ حکومت نے عوام کو راشن کی  بجائے صرف بھاشن دیئے ہیں، سندھ کی عوام سراپا احتجاج ہے،  سندھ کی عوام پوچھ رہی ہے ووٹ دیا حکومت کو اور عوام کو کیا ملا ،سینٹرس پر انتظامات کرانا سندھ حکومت کا کام ہے، ستر ہزار سے زائد کرونا کٹس وفاق نے سندھ کو 19 اپریل کو بھجوائی ہیں۔  سندھ کے 202 اسپتالوں میں وفاق نے کرونا سے بچاو کا مکمل سامان بھجوایا ہے،پھر بھی سندھ حکومت رونا  رو رہی ہے کہ وفاق نے کچھ نہیں کیا، اس مشکل گھڑی میں سندھ حکومت کو وفاق حکومت  کے  ساتھ مل کے  عوام کا   ساتھ دینا  ہو گا۔

 اے پی پی/میرپور/ریحانہ