سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے گورنر پنجاب کو کورونا فنڈ کیلئے 57 لاکھ روپے کے عطیات دئیے

122

 

21 اپریل(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمد، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ڈاکٹر نسیم احمد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وائس چانسلر نے انسداد کرونا کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر گورنر پنجاب کو بریفنگ دی  اور کرونا ریلیف کے لیے وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی نے 4.3 ملین جبکہ وائس چانسلر UVAS نے 1.4 ملین  کا چیک بھی پیش کیا۔

اے پی پی / لاہور /ریحانہ