شجاع آباد؛ کرونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤ ن کے دوران امداد نا ملنے پر خواجہ سراؤ ں کا احتجاج

139

شجاع آباد،19 اپریل(اے  پی پی ): کرونا  وائرس کے باعث  جاری لاک ڈاؤ ن نے  خواجہ سراؤں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے ، خواجہ سراؤں نے تھانہ چوک المعروف اللہ چوک پر احتجاج ریکارڈ کرایا اور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان سے مدد کی اپیل کی۔

 خواجہ سراؤں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہماری نوبت فاقوں تک  آ چکی ہے،برے حالات میں ہماری کسی نے مدد نہیں کی،اس موقع پر شیریں شاہین نے گفتگو کی اور اپنے اور اپنی برادری کے مثائل پر توجہ مرکوز کرانے کی بھر پور کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن نے خواجہ سراؤں کو بھی مشکل میں ڈال دیا،مکان کے کرایوں کی ادائیگی میں مشکل ہو رہی ہے،انتظامیہ نے ہم سے کوئی رابطہ تک نہیں کیا،بھیک مانگنے سے شرم آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم این اے،ایم پی اے ووٹ مانگنے کےلئے آجاتے کیا اس وقت انکو ہماری مشکل کا کوئی خیال ہے ہم بھی پاکستانی شہری ہے ہمارے بھی  شناختی  کارڈ  ہیں، ہماری مدد کی جائے۔

اے   پی پی /ملتان/حامد