کشمور :گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ، 25 سے زائد بیوپاریوں کے گودام سیل

148

کشمور،19 اپریل (اے پی پی ): محکمہ خوراک  کی جانب سے گندم ذخیرہ کرنے والے بیوپاریوں کے خلاف کارروائی کی گئی ، چھاپے مار کر  25  سے زائد بیوپاریوں  کے گودامو کو سیل کر دیا گیا۔فوڈ اور روینیو کے ضلعے افسران نے پولیس کے ساتھ بخشاپور میں چھاپے مارے ۔

ڈی ایف سی اشرف کیریو اور اسٹنٹ مختیار  ارشاد کہوسو ،فوڈانسپیکٹر دوست محمد چاچڑ نے پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ذخیرہ کرنے والے گودامو کو سیل کردیا۔بیوپاریوں نےبھاری مقدار میں گندم کا ذخیرہ کیا ہے جبکہ ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف  کارروائی  کا عمل جاری ہے  ۔

اے پی پی /صیف بجارانی /قرۃالعین