عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے علاقے میں سپرے کرنے کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے: ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی

145

پشاور، 11اپریل(اے پی پی): ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں باقاعدگی سے کلورین سپرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں حیات آباد کی تمام فیزز مارکیٹ اور مساجد میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے باقاعدگی سے کلورین سپرے کیا جا رہا  ہے تاکہ حیات آباد کے مکینوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے اور اس وباء پر قابو پایا جا سکے۔

حیات آباد میں مختلف مقامات کا معائنہ کرتے ہوئے ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دیگر اداروں کی طرح پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی اپنے کام سے غافل نہیں ہے اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے پورے حیات آباد اور ریگی ماڈل ٹاؤن میں سپرے کرنے کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے اور اس وباء کے خاتمے تک سپرے کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے اپنے گھروں میں محدود رہیں۔ لوگوں سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گريز کريں- اجتمات اور ہجوم والے عوامی مقامات پر جانے سے  بھی گريز کرکے اپنے اور اپنے چاہنے والوں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں جبکہ  کسی بھی شکایت کی صورت میں پی۔ڈی۔اے کمپلینٹ آفس یا فون نمبر 0919217135 پر کال کریں۔

اے پی پی /صائمہ حیات/قرۃالعین