نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ضلع رحیم یار خان کے طبی عملہ کے لئے حفاظتی کٹس فراہم کر دی گئی

137

رحیم یا رخان13,اپریل (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ضلع رحیم یار خان کے طبی عملہ کے لئے حفاظتی کٹس فراہم کر دی گئی۔ڈی سی آفس کے لان میں منعقدہ ہوئے والی تقریب میں ڈاکٹرز و طبی عملہ کے لئے پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ(پی پی ای)کمانڈر60برگیڈ نے ڈپٹی کمشنر کے حوالہ کی۔برگیڈےئر عاطف مجتبیٰ نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کے ہمراہ حفاظتی کٹس ایم ایس شیخ زید ہسپتال، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی، منیجرپی ایچ ایف ایم سی کو فراہم کیں حفاظتی کٹس میں585این95ماسک،400گاﺅن،162گوگلز، 519شو کور، 9148سرجیکل ماسک،575کیپس،8460گلوز،193فیس شیلڈ اور730حفاظتی سوٹ شامل ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے طبی عملہ کے لئے فراہم کردہ حفاظتی سامان کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز و دیگر عملہ کو فراہم کیا جا رہا ہیں۔ضلعی انتظامیہ بروقت حفاظتی سامان فراہم کرنے پر این ڈی ایم اے کی شکر گزار ہے۔

کورونا ایک گلوبل ایمرجنسی ہے جس کا ہم سب کو سامنا ہے۔کورونا کے خلاف جنگ سے نمٹنے کے لئے حکومت ، عوام اور ادارے ایک پیج پر ہیں۔ علی شہزاد نے مزید کہا کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس و دیگر سٹاف کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔

اے پی پی / رحیم یا رخان/ریحانہ