وزیر اعظم عمران خان کی تجویز پر آئی ایم ایف نے 76 ممالک کے قرضے ایک سال کیلئیے منجمد کردئیے۔ معاشی سفارت کاری کامیاب رہی: وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس

117

اسلام آباد , 16اپریل (اے پی پی): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی معاشی سفارتکاری کامیاب رہی جس کے تحت 76 ممالک کے چالیس ارب کے قرضوں کو منجمد کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جی 20 کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی اپیل کو پیش نظر رکھتے ہوئے 76 ترقی پذیر ممالک کو قرضوں میں سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جو ایک تاریخی اقدام ہے جمعرات  کو وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ وزیر خارجہ نے کہا  کہ 12  تاریخ کو وزیر اعظم عمران خان صاحب نے عالمی برادری سے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو سہارا دینے کیلئےقرضوں میں سہولت فراہم کرنے کی تجویز دی کورونا عالمی وبا سے دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی اور ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں پر اس کے مضر اثرات بہت شدید ہیں۔

ہم نے معاشی سفارت کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کا آغاز کیا وزارت خارجہ میں ایک ورکنگ پیپر تیار کیا اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ صاحب وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور دیگر متعلقہ وزراء کو وزارت خارجہ مدعو کیا ان سے مشاورت کی ان کی تجاویز کو شامل کر کے وزیر اعظم عمران خان سے منظوری لی۔ ہم نے تمام اہم فورم پر خطوط لکھے  میں نے اس حوالے سے تیس ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات کی اور وزیر اعظم نے مُختلف سربراہان سے بھی رابطہ کیا۔

انہوں نے کہا میں پاکستان، ترقی پذیر ممالک  اور وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،میں آج سیکرٹری خارجہ، جنیوا اور نیویارک میں ہمارے پی آرز، ہمارے اسپیشل سیکرٹری، ڈی جی کرایسز مینجمنٹ سیل اور پوری وزارت خارجہ کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ہمیں یہ بھی کہا گیا کہ آپ اس تجویز کو ابھی آگے لیکر مت جائیں لیکن ہم نے اللہ پر بھروسہ رکھتے ہوئے اس تجویز کو آگے لے جانے کا فیصلہ کیا اور ہمیں کامیابی ملی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو معاشی سہولت ملے گی اور پسے ہوئے غریب طبقے کو سہولت ملے گی  وہ دیہاڑی دار طبقہ جس کیلئے وفاقی حکومت نے 144 ارب کا امدادی پیکج دیا اس کو فائدہ ملے گا۔ قرضہ منجمد ہونے کا براہ راست فائدہ عوام کو دیا جائیگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نےعالمی سطح پر پہلے ماحولیاتی تبدیلی،blasphemy کرپشن، اور اب قرضوں میں سہولت کے initiative کو عالمی سطح پر کامیابی سے آگے بڑھایا۔

 انہوں نے بتایا کہ آج آئ ایم ایف کا اجلاس ہو رہا ہے ہمیں آئ ایم ایف سے اگر پیسہ ملتا ہے تو وہ بھی کووڈ 19 سے نمٹنے اور عوام کی فلاح کیلئے استعمال ہوگا۔

اے پی پی / حمزہ /ریحانہ