وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائگرز فورس کے لئے رجسٹریشن کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسع

273

اسلام آباد، 10 اپریل (اے پی پی): وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کے لئے رجسٹریشن کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے، کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کےلئے رجسڑیشن میں مزید پانچ روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس میں اب تک ساڑھے 8 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

 اس سلسلے میں جمعہ کو یہاں ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے طبی شعبے سے وابستہ نوجوانوں سے ٹائیگر فورس میں شمولیت کی درخواست کی ہے۔ وزیراعظم نے پوری قوم کی طرف سے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جہاد میں حصہ لینے پر نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔

 وزیراعظم نے مزید نوجوانوں سے کورونا ٹائیگرز فورس کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اور زیادہ نوجوان بھی اس ٹائیگر فورس کا حصہ بنیں، اسی لئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اس وقت زیادہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکس کی ضرورت ہے، طبی شعبہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان زیادہ تعداد میں رجسٹریشن کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ آگے مشکلات آئیں گی، اس لئے ہماری ساری ٹائیگر فورس، پوری قوم، فوج اور انتظامیہ مل کر اس صورتحال کا مقابلہ کرے گی۔

اے پی پی /ڈیسک /قرۃالعین