کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف مثالی خدمات انجام دے رہے ہیں: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

114

کوئٹہ،10 اپریل(اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سورسی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف مثالی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اپنی زندگی داؤ پر لگا کر دوسروں کی زندگیاں بچا رہے ہیں۔

ان خیالات کااظہار ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کوئٹہ میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کیجانب سے قائم کورونا وائرس کنٹرول روم میں انتطامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن بلوچستان قیصر خان، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ہیلتھ خواجہ محمد سکندر ذیشان، کورونا سینٹر کے انچارج ڈاکٹر نقیب نیازی، ڈاکٹر ظہیر احمد خان کاکڑ اور دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ، روک تھام اور میسر سہولیات کے حوالے سے تبادلہء خیال ہوا۔

اس موقع پر ڈاکٹرز نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے لیکن ہمیں حفاظتی انتظامات کی کمی کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں۔ انھوں نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے مکمل پی پی ای کٹس، وینٹیلیٹرز، پیشینٹ مانیٹرز، ہائی بلڈ نوزل کینولا اور دیگر حفاظتی سامان کی بلا تعطل

فراہمی کی درخواست کی۔

 ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈاکٹرز کو اس سلسلے میں اقدامات کی یقین دھانی کرائی۔

بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کورونا وائرس کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انھیں انچارج ڈاکٹر نقیب نیازی نے صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار پر بریفنگ دی گئی۔

اے پی پی /صائمہ/حامد