وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کی زیر صدارت بلوچستان کابینہ کا کرونا وائرس کے حوالے سے اجلاس

151

کوئٹہ،06اپریل ( اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کی زیر صدارت بلوچستان کابینہ کا کرونا وائرس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں کرونا وائرس سے بچاو¾ اس کے پھیلاو کو روکنے اور کرونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج معالجہ،اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پرچیف سیکریٹری فضیل اصغرنے کابینہ کو کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات، فوڈسیکیورٹی اور مستحقین میں راشن کی تقسیم کی پیش رفت پر بریفنگ دی ۔ انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں 4 اور تفتان میں ایک pcrٹیسٹنگ لیبارٹری قائم ہے ،کوئٹہ اور تفتان میں 2777 ٹیسٹ کیے گئے جبک جس میں سے 192 ٹیسٹ مثبت آئے، 14 دن کے قرنطینہ کے بعد 61 افراد کے ٹیسٹ منفی ہو ئے،صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 130 ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے سات اسپتالوں کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی آئسولیشن اور علاج ومعالجہ کے لیے تیار کیا گیا ہے جبکہ جہاں 467 مریضوں کی سہولت ہے کوئٹہ میں مختلف عمارتوں میں مزید 460 آئسولیشن کی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں، ڈویژنل اور ضلع کی سطح پر بھی قرنطینہ اور آئسولیشن کی سہولتیں بنائی گئی ہیں ِکوئٹہ میں 50 ایکڑ پر ریلیف اینڈ ایمرجنسی مرکز کے قیام کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔
سیکریٹری فضیل اصغر نے کہا کہ مستحقین کو ریلیف پیکیج کے لیے76 کروڑ 50 لاکھ روپے کا اجراءکیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے 7813 عوامی نمائندوں کی جانب سے 7756 او ررفاعی اداروں کی جانب سے 5814 خاندانوں کو ایک ماہ کا راشن انکے گھروں تک پہنچایا گیا، حکومت ہر حلقہ میں 3000 ہزار خاندانوں میں راشن کی فراہمی کا آغاز کر رہی ہے ،احساس کیش پروگرام کے تحت صوبے کے 2 لاکھ 30 ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی ضروری طبی آلات حفاظتی کٹس کی خریداری اور تقسیم کے لیے کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں خوردنی اشیاءاور گندم سٹاک کی نگرانی کی جارہی ہے، کوئٹہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹروں میں 145 آئی سی یو قائم اور وینٹیلٹفراہم کیے جا رہے ہیں ۔
جلا س کو بتا یا گیا کہ پی ڈی ایم اے نے چین سے 60 ہزار حفاظتی لباس n95 ماسک اور دیگر سامان خریدا جو c130 جہاز کے زریعہ کل کوئٹہ پہنچے گا ،حفاظتی لباس فوری طور پر ڈاکٹروں اور طبی عملہ کو فراہم کیا جا ئے گا۔
اے پی پی /کوئٹہ/حامد