کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تحصیل گیٹ کوہاٹ میں سینیٹائزر واک تھرو گیٹ کی تنصیب

127

پشاور،06اپریل(اے پی پی): مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش اور وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کوہاٹ میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مختلف اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،اس سلسلے میں  آج تحصیل  گیٹ کوہاٹ میں سینیٹائزر واک تھرو گیٹ کی تنصیب  کی  گئی ،ضیاء اللہ خان بنگش اور شہریار آفریدی نے  واک تھرو سے گزر کر عوام کے لیے گیٹ کھولا۔

اس موقع پر ضیاء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ نئے تیار کردہ سینیٹائزڈ واک تھرو گیٹ، ہر گزرنے والے پر سینیٹائزر کا اسپرے کرتا ہے تا کہ وہ جراثیم سے پاک رہ سکے، ضلع کوہاٹ میں دیگر مقامات پر بھی جلد ایسے سینیٹائزڈ واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گے۔

 ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ اس مشکل وقت میں اپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور تمام وسائل بروئے کار لا کر اقدامات اٹھا رہے ہیں جس میں ایمرجنسی رسپانس یونٹ کا قیام بھی شامل ہے جو  تیزی سے کام کرتے ہوئے مستحقین تک راشن گھر گھر پہنچانے کی ذمہ داری نبھا رہا ہے۔

اے پی پی /صائمہ حیات/نورین