اسلام آباد،03 اپریل (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل کے ایم ایس ڈاکٹر نیک داد آفریدی کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سامان حوالے کردیا وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سامان میں تھرمل سکینر گنز، سرجیکل ماسک، اوورال، سینٹائزر، سیفٹی کٹس اور دستانے شامل ہیں۔ اس موقع پر وزیر مذہبی امور نے کہا کہ انشاءاللہ جمرود اور ملاگوری کے ہسپتالوں کو بھی پیرنورالحق قادری کی طرف سے تمام متعلقہ سامان حوالے کیا جائے گا۔
اے پی پی /ڈیسک/نورین