پشاور، 23اپریل(اے پی پی): صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کی زیرصدارت جمعرات کو یہاں صوبائی سیڈ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں گندم، مکئی، زیتون، مختلف پھلوں اور سبزیوں کی 23 نئی بیچ کی منظوری دی گئی۔
سیڈ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت محب اللہ نے کہا کہ نئے بیچ کی منظوری کا مقصد وزیر اعظم عمران خان کی قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجناس کی نئی اقسام جدید سائنسی طریقوں کے مطابق تیار کی گئی ہیں جو زرعی سائنسدانوں کی تحقیقی کارکردگی کا مظہر ہے۔
وزیر زراعت نے کہا کہ نئے اقسام زرعی ایمرجنسی کے سلسلے میں صوبے کے سائنسدانوں کی بہترین کاوش ہے اور اس سلسلے میں آئندہ سال بھی مزید نئی ترقی یافتہ اقسام کو متعارف کرایا جائے گا۔
اے پی پی /صائمہ حیات /قرۃالعین