پشاور، 20اپریل(اے پی پی): وزیراعلی محمود خان نےپیر کو سنٹرل پولیس آفس پشاور کا دورہ کیا اور ریجنل پولیس آفسران و سٹی پیٹرولنگ آفسران کے ساتھ الگ الگ ویڈیو کانفرنسز کا انعقاد کیا۔
وزیر اعلی نے پولیس کے ڈرون سرویلنس اور وہیکل اسٹریمنگ کا معائنہ کیا اور پولیس شہداء کے بچوں میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز بھرتی کے کاغذات بھی تقسیم کیے۔
اس موقع پر وزیراعلی محمود خان نے شہدا کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ا نکو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کا کردار اپنی مثال آپ ہے اور صوبے کی تاریخ میں خیبر پختونخوا پولیس نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔
اے پی پی /صائمہ حیات /ریحانہ











