پی ٹی آئی کی حکومت غرن سا سی بنا د پر عوام کی خدمت کر رہی ہے ؛ حلم عادل شخ

125

ٹنڈوآدم ،23 اپریل (اے پی پی ): پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر سندھ اسمبلی پارلیمانی رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کورونا کے موقع پر ملک کے مستحق عوام کی بھرپور طریقے سے مدد جاری ہے ان کو مالی مدد کے ساتھ ساتھ راشن بھی فراہم کیا جا رہا ہے،پی ٹی آئی کی حکومت غیر سیاسی بنیاد پر عوام کی خدمت کر رہی  ہے ۔

پی ٹی آئی کے بانی رہنماء جام فاروق علی خان کی رہائش گاہ میں احساس کفالت پروگرام کے  تحت مالی مدد حاصل کرنے والے مستحقین سے گفتگو میں انہوں نے  کہا کہ پہلی حکومتیں مستحق لوگوں کے نام پر اپنا پیٹ بھرتی رہی ہیں پر ہماری حکومت شفاف طریقے سے عوام کی حقیقی خدمت کر رہی ہے، احساس کفالت پروگرام ایک غیر سیاسی پروگرام ہے اس کو سیاسی نہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ احساس کفالت کے تین فیز ہیں پہلے فیز میں رجسٹرڈ عورتوں کی مالی معاونت کی گئی ہے یہ رقم وفاقی حکومت کی طرف سے دی گئی ہے پر کچھ لوگ اس پر سیاست کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ رقم بینظیر پروگرام کے تحت دی گئی،احساس کفالت پروگرام کے دوسرے مرحلے میں جس میں 8171 پر میسج کیے ہیں ان کی 12ہزار روپے مالی معاونت کی جائے گی  جبکہ تیسرے فیز میں اس پروگرام کے تحت مستحقین میں راشن کی تقسیم شروع کی جائے گی۔

حلیم عادل شیخ نے عوام کو پیغام دیا کہ عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں اور حکومت کی جانب سے دی گئی ایس اوپیز پر عمل کریں۔

اے  پی پی /ٹنڈو ادم /قرۃالعین