سونے کی فی تولہ میں 1200 روپے کا اضافہ

191

اسلام آباد،23  اپریل  ( اے پی پی ): کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج بروز  جمعرات  سونے کی فی تولہ قیمت  میں بارہ سو  روپے کا اضافہ  ہوا جس کے بعد آج  سونے کی فی تولہ قیمت   گزشتہ روز کے  95  ہزار   روپے کے مقابلے میں 96 ہزار دو سو روپے فی تولہ   رہی ۔ تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث صرافہ مارکیٹیں آج بھی بند رہیں۔

دس گرام سونے کی قیمت میں   بھی  آج    ایک ہزار انتیس  روپے  کا اضافہ ہوا جس کے بعد    آج دس گرام سونا  81  ہزار  چار سو سینتالیس  روپے کے مقابلے میں 82 ہزار چار سو پینتالیس روپے میں فروخت ہوا۔

آج فی تولہ چاندی کی قیمت  بیس روپے کے اضافے کے ساتھ  950  روپے جبکہ  دس گرام چاندی کی قیمت  814 روپے 47  پیسے رہی۔

اے پی پی / سعیدہ/قرۃ