پی پی پی رہنماءخورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست کل تک ملتوی

117

سکھر، یکم اپریل (اے پی پی): سندھ ہائی کورٹ سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی  کے  رہنماءخورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست کل تک ملتوی  ہو گئی ہے۔بدھ کے روزسید خورشید شاہ و دیگر 17 لوگوں کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس امجد علی سہتو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل اسپیشل بینچ سماعت کی ، خور شید شاہ نے ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی، خورشید شاہ کی جانب سے نامور قانون دان رضاربانی پیش ہوئے ، سماعت دو گھنٹے سے زائد جاری رہی، نیب پراسیکیوٹر اور آئی او بھی پیش ہوئے،عدالت عالیہ نے  فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد سماعت کل جمعرات تک کیلئے ملتوی کردی۔

اے  پی  پی /اطہراللہ/حامد