پشاور، یکم اپریل(اے پی پی): ڈی پی او مردان سجادخان نے بدھ کو یہاں مردان کے شہری علاقوں کا دورہ کیا اور شہر کے داخلی راستوں پر قائم ناکہ بندیوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر مردان ڈی پی او سجاد خان نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رعایت یا نرمی نہ برتی جائے اور دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
اے پی پی /صائمہ حیات/قرۃالعین