کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس

113

اسلام آباد ، 16 اپریل (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے  منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے  توانائی کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں سیکرٹری پاور ڈویژن نے کمیٹی کے شرکاء کو فیصلوں پر عمل درآمد کے متعلق بریفنگ دی،کمیٹی نے کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد پاور ڈویژن کو فیصلوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

اجلاس میں توانائی شعبے کی گورننس میں بہتری کے حوالے سے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا، کابینہ کمیٹی نے پاور ڈویژن کو توانائی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے باقاعدہ سمری جمع کرانے کی ہدایت کی ۔ بقیہ ایجنڈا پر غور کرنے کیلئے کابینہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو دوبارہ طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں توانائی شعبے میں مسابقتی مارکیٹس متعارف کروانے اور کورونا وبا کے توانائی شعبے پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے ارکان وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید، وزیر برائے توانائی عمر ایوب، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، پاور ڈویژن اور نیپرا کے اعلٰی حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اے پی پی/ سعیدہ/حامد