سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں1.04 ارب روپے لاگت کے 3 منصوبے منظور

143

اسلام آباد، 15 اپریل(ااے پی پی ): سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 1.04 ارب   روپے لاگت کے 3  منصوبے منظور ، جبکہ 175 ارب روپے کی لاگت کا 1 پوزیشن پیپر  حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا ۔

ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والےاجلاس میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات سے متعلق تین منصوبے پیش کیے گئے ۔ جس میں پہلا منصوبہ کورنگی فشریز ہاربر میں بزنس پارک کے قیام کے لیے 784 ملین روپے کی لاگت مختص کی گئی ۔

 دوسرا منصوبہ کورنگی فشریز ہاربر میں کولڈ اسٹوریج اور فریزنگ ٹنل کے قیام کے لیے 170.1 ملین روہے کی لاگت  جبکہ تیسرے منصوبے کورنگی فشریز ہاربر کے نیلامی ہال میں ترمیم کے لیے 94 ملین روپے کی لاگت مختص کی گئی ۔

 اجلا س میں  تینوں منصوبوں کو منظور کر لیا گیا ۔ مذکورہ تمام منصوبوں کو مکمل طور پر جائیکا حکومت کے تحت مالی اعانت فراہم کی گئی ہے۔

اجلاس میں 175 بلین روپے کی لاگت کا دیامر بہاشا ڈیم منصوبے کی اراضی اور آبادکاری کے حصول کے لیے پوزیشن پیپر حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا ۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے ایم ایل ون پروجیکٹ پر بھی غور کیا اور اس سلسلے میں اس منصوبے کے ہر پہلو پر سیر حاسل بحث کی گئی۔ فورم نے منصوبے میں مزید  بہتری کے لیے  اگلے اجلاس تک  موخر کر دیا ۔اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن ، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی افسران نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی ۔

اے پی پی/ سعیدہ/حامد