کرونالاک ڈاؤن؛ وکلاء،کلرکوں کے ریلیف پیکج کیلئے پشاورہائیکورٹ ایبٹ آبادبینچ میں رٹ پٹیشن دائر

204

ایبٹ آباد،16اپریل(اے پی پی):وکلاء،کلرکوں اوراُن سے منسلک حلقوں کے ریلیف پیکج کے لیے ایبٹ آبادہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سنئیرخاتون وکیل نے پشاورہائیکورٹ ایبٹ آبادبینچ میں رٹ پٹیشن دائرکردی، جسمیں کے پی کے بارکونسل،پاکستان بارکونسل،وفاقی و صوبائی فنانس سیکرٹریز،وفاقی سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس، صوبائی و وفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت چیف سیکرٹری کے پی کے کوفریق بنایاگیاہے۔

 درخواست گزاروکیل نے استدعاکی کہ کروناوائرس سے دیگرحلقوں کی طرح وکلاء،کلرک اوراُن سے منسلک حلقے بھی شدیدمتاثرہوئے ہیں، انصاف کی فراہمی میں بینچ کے ساتھ ساتھ وکلاء کاکرداربھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے جنکے لیے ریلیف پیکج کی فراہمی ضروری  ہے لہذاوکلاء کواُن کی حثیت کے متاثرپیکج فراہم کیاجائے جس پرعدالت نے فریقین کوعارضی ریلیف اورمین رٹ پٹیشن کے لیے 21اپریل کے لیے نوٹس جاری کردئیے ہیں جسکی اگلی سماعت 21اپریل کوپشاورہائیکورٹ ایبٹ آبادبینچ میں دوبارہ ہوگی۔

 دوسری جانب وکلا ء برادری نے شبنم نواز ایڈوکیٹ کووکلاء اوراُن سے منسلک کمیونٹی کے لیے ریلیف پیکج کی فراہمی رٹ پٹیشن دائرکرنے پرخراج تحسین پیش کیا ہے۔

اے پی پی /وقاص /حامد