کراچی، 12 اپریل (اے پی پی ):وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے حکومت سندھ کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے ، وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے جو لائحہ عمل اور وژن دیا تھا پاکستان کے لئے وہی بہتر ہے ، ہم تعصب سے بالاتر ہوکر پیپلزپارٹی ، ایم۔کیو ایم اور اے این پی کے حلقوں میں بھی کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو بلدیہ کے عوام کے لئے راشن تقسیم کرنے سے پہلے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ بھی اپنے احباب و دوستوں کے تعاون سے اپنے حلقہ کے عوام میں راشن تقسیم کیا تھا اور آج ہم نے پھر بلدیہ کے عوام کے لئے راشن کا انتظام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کے لئے جتنا ہم سے ہوسکتا ہے ہم عوام کی خدمت کریں گے ۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ بلدیہ کے بغض علاقوں سے شکایات ملی ہے کہ لوگوں تک راشن نہیں پہنچا ہے یا جو راشن بیگ پہنچے ہے ان میں سے کچھ چیز کم کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا یہ بلدیہ کی عوام کی ذمہ داری ہے مجھے علاقے سے جو ٹیم اپ لوگوں نے دی ہے میں راشن اس ٹیم کے حوالے کردیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں جو راشن تقسیم کررہا ہوں یہ ذاتی حیثیت اور دوستوں کے تعاون سے کررہا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ دیگر اراکین قومی اسمبلی بھی اسی طرح اپنے اپنے حلقوں میں عوام کی مدد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک دفعہ پھر پاکستان رینجرز سندھ اور سندھ پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ تماشے کرنا بند کردیں،صوبائی حکومت کے نمائندے اے سی کیمروں میں بیٹھ کر کہتے ہے کہ ہم 11یونین کونسل کے 7لاکھ لوگوں کو بند کردیں گے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ کو لوگوں نے ڈھائی کروڑ روپے کے فنڈز دیے ہے وہ فنڈز کہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی جو کہا کرتے تھے کہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، عوام مر رہی ہیں کوئی اپنے حلقہ میں نظر نہیں آرہا ہے ۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت سندھ نے 2005 کا ایکسپائرڈ تیل تقسیم کیا ہے، کورونا سے لوگ مریں گے یا نہیں لیکن حکومت سندھ کی نااہلی سے لوگ مر رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں احساس پروگرام کے مستحقین کے 12 ہزار میں سے بھی ایک ہزار روپے کم دئیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وباء کو روکنا چاہتے ہے اور حکومت سندھ کی نااہلی اس وباء کو بڑھانے میں لگی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کی وجہ سے کچھ محرومیاں ختم ہوجائے گی ۔ ٹائیگر فورس عوام کی بلاتفریق خدمت کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم گھر گھر راشن پہنچانا چاہتے اور عوام کے عزت نفس کا خیال رکھنا چاہتے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کل میری بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی ہے اور جلد ان کی نمائندہ وفد کی وزیراعظم۔سے ملاقات ہوگی ، بزنس کمیونٹی کے بغیر کوئی ملک نہیں چل سکتا ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کے حوالے سے جو فیصلے کئے جائیں گے اس میں تاجر برادری کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔
اے پی پی /کراچی/حامد











