کرونا وائرس جیسا مشکل وقت جو ہم سب پر ایک امتحان ہے، دعا سے ہی ٹل سکتا ہے: گلوکار خالد بیگ

111

لاہور، 01  اپریل (اے پی پی): گلوکار خالد بیگ نے کہا ہے  کہ پوری دنیا کے حالات کو دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔کرونا وائرس جیسا مشکل وقت جو ہم سب پر ایک امتحان کی شکل میں آیا ہے، دعا ہے کہ یہ وقت ہم سب پر جلد از جلد ختم ہوجائے۔

کورونا وائرس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی وبا کے پیش نظر ہم سب کے لئے دعا ہی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کلاسیکل انداز میں چند اشعار کہا “اے اللہ تو ہماری دعاؤں کو جلدازجلد سن لے اور ہمارے ملک کو ہمیشہ کے لئے قائم و دائم رکھ”۔

اے پی پی /لاہور /قرۃالعین