کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بہارہ کہو میں اسپرے کا عمل مکمل، کل سے شہزاد ٹائون مںل کا جائے گا

210

اسلام آباد،یکم اپریل(اے پی پی ):وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مضافاتی  علاقے  بہارہ  کہو میں  آج  کرونا وائرس سے نمٹنے  کیلئے اسپرے  کرنے کا عمل  مکمل کر لیا گیا ،سپرے سمبلی ڈیم، پی ٹی وی کالونی اور شاہدرہ کے علاقوں میں کیا گیا۔

اس کے علاوہ عمارات کے اندر سپرے کرنے والی ٹیموں نے آج پرائم منسٹر ہاؤس، نیب ہیڈ کوارٹرز اور این ڈی ایم اے ویئر ہاؤس میں سپرے کیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کل سے شہزاد ٹائون میں اسپرے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اے پی پی /سحر/حامد