کرونا وائرس کا مقابلہ ا حتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی ممکن ہے : عرفان کھوسٹ

155

لاہور، 02اپریل (اے پی پی): مشہور اداکار، کامیڈین اور پروڈیوسر عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف بنیادی احتیاطی تدابیر اختیار کر کے نہ صرف ہم خود بچ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی بچا سکتے ہیں۔

جمعرا ت کو جاری   اپنے ویڈیو پیغام میں عرفان کھوسٹ کا کہنا تھا کہ بار بار صابن سے اپنے ہاتھوں کو دھوئیں، کھا نسی یا چھینکتے وقت نیا ٹشو استعمال کریں یا اپنی کہنی آگے کریں۔ہاتھوں کو منہ اور آنکھوں پر بلکل مت لگائیں۔ دوسروں سے نہ تو ہاتھ ملائیں اور نہ ہی گلے ملیں۔ آپس میں کم از کم تین فٹ کا فاصلہ رکھیں۔  ہجوم اور رش والی جگہ جانے سے گریز کریں اور بلاوجہ گھر سے نہ نکلیں۔ کھانسی، زکام یا بخار کی صورت میں اپنا طبی معائنہ کروائیں۔انھوں نے مزید  کہا کہ ان احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئےاس مشکل وقت کا مقابلہ کریں کیونکہ ہم  ہی سے ہے پاکستان۔

اے پی پی /لاہور /قرۃالعین