گھروں میں رہیں محفوظ رہیں اور جتنا ہوسکے دعا و استغفار کریں: اداکارہ عزرا آفتابِ

156

لاہور، اپریل ،02(اے پی پی): کورونا وائرس کی وباء سے بچنے کے لیے اداکارہ عذرا آفتاب نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے لوگوں کو مشورہ دیا کہ گھروں میں رہیں۔ جتنا ہو سکے اپنے ہاتھوں کو دن میں کئی بار دھوئیں اور لوگوں سے میل جول کم رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے اپنے رب سے توبہ استغفار کریں اور خود کو محفوظ رکھتے ہوئے اپنے قریبی لوگوں کی جتنی ہوسکے مدد کریں۔

اے پی پی/لاہور/ریحانہ