کرونا وائرس کا واحد علاج گھروں میں محدود رہنا ہے : اداکارہ صائمہ قریشی

127

لاہور، 06اپریل (اے پی پی): اداکارہ صائمہ قریشی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا  واحد علاج گھروں میں محدود رہنا ہے۔

 اپنے ویڈیو  پیغام میں اداکارہ صائمہ قریشی  کا کہنا تھا کہ آپ سب لوگ جانتے ہیں میں آپ اور پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس کی بیماری سے لڑ رہی  ہے۔انشااللہ ہم بہت جلد اس بیماری پر قابو پائیں گے۔

اداکارہ صائمہ قریشی  نے کہا کہ ہمیں اس چیز کی زیادہ فکر ہے کہ ہم گھروں میں بور ہو گئے ہیں  اور کچھ کرنے کو  بھی  نہیں ہے،لیکن اگر کوئی ایک فرد باہر نکلے گا اور وہ اس متاثرہ بیماری کو لے کے گھر آئے گا تو اس سے تمام گھر کے افراد متاثر ہوں گے۔

اے پی پی /لاہور/نورین