کرونا کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کا کردار قابلِ تعریف ہے: فیاض الحسن چوہان

116

لاہور،01 اپریل (اے پی پی): صوبائی  وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ  کرونا کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کا کردار قابلِ تعریف ہے۔ پاکستان پر جب بھی کڑا وقت آیا، پاک فوج نے اپنی جان اور محنت کا نذرانہ پیش کیا۔

بدھ کو جاری  اپنے وڈیو پیغام میں فیاض الحسن چوہان  کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنے تمام ہسپتالوں میں کرونا کے خلاف اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ زلزلہ، سیلاب، وبا اور دیگر قدرتی آفات کی صورت میں پاک فوج ہمیشہ سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ نظر آئی۔اب بھی پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ فرنٹ فٹ پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ساری پاکستانی قوم پاک فوج کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اے پی پی /لاہور/قرۃالعین