لاہور، 01 اپریل (اے پی پی): فلم ادا کار مصطفی قریشی کے بیٹے عامر قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے اور اس مرض کا شکار ہونے سے پہلے اس کی احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنے گھروں میں محفوظ ہو جائیں۔
بدھ کو جاری اپنے ویڈیو پیغام میں عامر قریشی کا کہنا تھا کہ کیونکہ کچھ لوگ اس وباء کو معمولی سمجھ کر اپنے اور دوسرے لوگوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار نہیں رکھ پاتے جو کہ سراسر ایک غلطی ہے۔ اللہ نہ کرے ہم میں سے کوئی اس بیماری میں مبتلا ہو اس سے پہلے ہم خود کو گھروں میں محفوظ کرکے اپنی اور اپنے خاندان کی پریشانی کم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا سے نجات پانے کے بعد ہم ایک متحد قوم بن کر ابھریں گے۔
اے پی پی /لاہور /قرۃالعین