ہنگو؛ ضلعی انتظامیہ کی کامیاب کارروائی،جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی، مالکان گرفتار

129

ہنگو، 21اپریل(اے پی پی ): ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نعمان وزیر اور ایس ایچ  او سٹی شاہ دوران نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاعات پر قاضی پمپ کے قریب قائم جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور تمام مٹیریل،بھاری مقدار میں تیار ملٹی نیشنل کمپنیوں کی برانڈ بوتلیں اور کیمیکل  قبضے میں لے کر دو ملزمان محمد سلیم اور صلاح الدین  کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔

ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر نعمان وزیر کے مطابق شہر بھر میں جعلی مشروبات کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے گا۔

اے پی پی /محمد فخر الاسلام کاکاخیل /حامد