اسلام آباد،15اپریل (اے پی پی ): 474پاکستانی زائیرئین عمرہ جو فضائی پابندیوں کے بعد مکہ ، مدینہ المنورہ میں ر ہ گئے تھے سعودی ایئرلائن کی خصوصی پرواز ا آج دن 1 بجے 251 عمرہ زائرین کو لے کر جدہ سے لاہور کے لئے روانہ ہوگئی حکومت پاکستان کی جانب سے سفیر راجہ علی اعجاز اور قونصل جنرل نے ان پروازوں کے انتظام میں تعاون کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی حکومت اور وزارت حج و عمرہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سعودی عرب میں ٹھہرنے کے دوران پاکستانی عمرہ زائرین کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر وزارت حج و عمرہ کی تعریف بھی کی۔ سعودی حکومت نے تمام مسافروں کے لئے نہ صرف ٹھہرنے کا بندوبست کیا، بلکہ انکو کو طبی امداد بھی فراہم کی اور انکے عمرہ ویزا میں بھی توسیع کی جو اس صورتحال کی وجہ سے ختم ہوگئی۔ انھوں نے سعودی سول اایویشن اور سعودی ائر لائن کا بھی شکریہ ادا کیا اس سلسلے کی دوسری پرواز بقیہ مسافروں کو لے کر ملتان کے لئے روانہ ہوگی۔ ان پروازوں کا اہتمام سعودی وزارت حج و عمرہ کے خصوصی انتظامات کے تحت کیا گیا ہے۔عمرہ زائرین کے لئے کی جانے والی یہ غیر معمولی دیکھ بھال دونوں ممالک کے مابین بہترین برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔
اے پی پی / حمزہ/ریحانہ