لاہور سے کراچی جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ

0
85

 

کراچی ، 22 مئی (اے پی پی): لاہور سے کراچی جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی ائیر پورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں گر گر تباہ ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس۔ 320 رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارہ لاہور سے کراچی آ رہا تھا اور لینڈنگ کی تیاری سے قبل پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو بتایا کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی ہے اور اسی دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ طیارے میں90 سے زائد مسافر سوار تھے۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ سی اے اے نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے