عید کے موقع پر بازاروں میں سماجی دوریوں کا  خاص خیال رکھا جائے: اجمل خان وزیر کی عوام سے اپیل

134

پشاور، 22 مئی(اے پی پی): صوبائی مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر بازاروں میں سماجی دوریوں کا  خاص خیال رکھا جائے ،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید کے موقع پر ہمیں غریب اور ضرورت مند عوام کا خیال رکھتے ہوئے ان کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے۔انہوں نے عید کے موقع پر حفاظتی تدابریر  پر عمل  کرنے ، ماسک پہننے، غیر ضروری طور پر بازار میں نہ جانے اور  حکومت کی طرف سے مقرر ہ  ایس او پیز پر  عمل کرنے کی ہدایت کی ۔

جمعہ کومحکمہ اطلاعات سول سیکرٹریٹ کے اطلاع سیل میں میڈیا کو کرونا  وباء کے حوالے سے بریفنگ  دیتے ہوئے  مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  پاکستان سمیت  پوری دنیا میں کرونا

  ابھی ختم نہیں ہوا، ہم نے حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے زندگی  کو گزارنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام ملک کی تاریخ کا بہترین اور  شفاف منصوبہ ہے جس سے دیہاڑی دار  اور مزدور طبقہ مستفید ہو رہا ہے اور اس پروگرام کے فیز ٹو میں صوبائی حکومت کی طرف سے بھی مالی مدد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم غریب اور  مڈل کلاس دونوں کا خیال  رکھ رہے ہیں اور ساتھ ساتھ معیشت کے مسائل کو بھی ٹھیک کر رہے ہیں۔

اجمل خان وزیر نے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان اس ملک اور عوام کیساتھ مخلص ہیں اور وہی اس سسٹم کو ٹھیک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پخونخوا محمود خان نے تمام وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور اراکین اسمبلی کو حکم دیا ہے کہ سماجی دوریوں کا خیال رکھتے ہوئے عید سادگی کیساتھ اپنے علاقوں میں منائیں ۔

اجمل خان وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے بیرون ملک مقیم اور خصوصاً سعودی عرب اور دوسرے گلف ممالک کے پاکستانیوں کے لئے  وزیر اعظم عمران خان سے منظوری لیتے ہوئے  باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پشاور سے فلائٹس بحال  کئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اوورسیز بھائیوں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں اور حکومت انکو ہر قسم کا

 تعاون فراہم کر رہی ہے۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ ا گر عوام تعاون کرے اور ایس او پیز  پر عمل کریں گی تو مزید نرمیاں ہوں گی اور اگر ایس او پیز  کی خلاف ورزی ہوئی تو مزید سختیاں  بھی کی جاسکتی

 ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، حکومت اور عوام کے تعاون سے ہمارے ہیلتھ سسٹم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کی  بنیادی وجہ عملے کی بہترین کارکردگی ہے۔

اے پی پی /صائمہ حیات /قرۃالعین