پشاور زلمی کے ہیڈکوچ،مینٹور ڈیرن سیمی کا طیارہ حادثہ پر افسوس کا اظہار

0
73

پشاور، 24مئی(اے پی پی): پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور مینٹور ڈیرن سیمی نے کراچی طیارہ حادثےپر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے  کہ طیارہ حادثہ پر پاکستان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں  اور دکھ کی اس گھڑی میں آپ سب کے ساتھ ہوں۔

پشاور زلمی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ یہ بہت مشکل وقت ہے، حادثہ میں جن لوگوں کی جان گئی ان کے لیے دعا گو ہوں اور ان کےاہل خانہ  اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

اے پی پی  /صائمہ حیات /قرۃالعین