شجاع آباد؛ کروڑوں کی تعداد میں ٹڈی دل  کا حملہ ،کھڑی فصلوں اور پھلوں کو تباہ کر دیا

110

شجاع آباد،25 مئی ( اے  پی پی ): شجاع آباد میں کروڑوں کی تعداد میں ٹڈی دل نے شدید حملہ کردیا، ٹڈی دل نے موضع سومن، طاہر پور، پونٹہ، بَگی پل، ماہڑہ، موچی پورہ، خان پور قاضیاں سمیت دیگر بہت سے علاقوں میں ہزاروں ایکڑ پر کاشت کپاس، آم کے باغ، خربوزہ، سبزیوں اور گھاس کو تباہ کردیا۔ کسانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈھول، برتن بجا کر، شور مچا کر ٹڈی کو بھگانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

 متاثرہ کسانوں نے انتظامیہ اور محکمہ زراعت سے امدای کاروائیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

اے پی پی /ملتان/حامد