اسسٹنٹ کمشنر کی مصنوعی مہنگائی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی، متعدد دوکانداروں کو جرمانہ

139

پشین ، ۱۳ مئی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر پشین کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشین نے شہر میں گران فروشوں منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران متعدد دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کرکے رسید فراہم کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی کاکڑ اور نائب تحصیلدار کلیم اللہ ہیکلزئی نے لیویز نفری کے ہمراہ شہر میں قصائی، بیکری سٹو،  ٹیلرز ماسٹرز،  مرغی فروشوں کے خلاف خصوصی کارروائی کرتے ہوئے معتدد دکانداروں سے رسید پر  ہزاروں روپے موقع پر جرمانہ بھی وصول کیاگیا۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ عوام کے ساتھ ناروا سلوک اور ناجائز منافع خوری کا سلسلہ بند کریں اور سرکاری نرخ نامہ کے مطابق اشیاء خوردنوش فروخت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ سرکاری نرخ نامہ کے مطابق خریداری کریں زیادتی کی صورت میں انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں، پشین کے مختلف مکاتب فکر نے اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ کی مسلسل شہر میں چیکنگ کو سراہتے ہوئے اس کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روح اللہ کاکڑ  ،فاروق