پشین، ۱۲ مئی( اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی کاکڑ نے مقامی گنج منڈی میں اونٹ، بیل اور گائے کی چربی سے مضر صحت گھی بنانے والے ڈیری پر چھاپہ مارکر دوافراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی کاکڑ نے نائب تحصیلدار کلیم اللہ ہیکلزئی اور دیگر پولیس اور لیویز نفری کے ہمراہ پشین شہر کے وسط میں واقر گنج منڈی میں ایک دودھ کی ڈیری پر چھاپہ مار کر ڈیری میں مضرصحت گھی بنانے والی کارخانہ سے بڑی مقدار میں جانوروں کی چربی سے بنانیوالی گھی کے ڈرم، جانوروں کی ہڈیاں اور دیگر کیمیائی سامان برآمد کرلیا، اس موقع پر مضرصحت گھی بنانیوالے کارخانہ سے دو افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ نے بتایا کہ مضر صحت گھی سمیت دیگر ضررساں اشیاء تیار کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، پشین میں ایسے سماج دشمن عناصر اور عوام کی صحت سے کھیلنے والے مافیاز کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا۔
روہاللہ،فاروق











