پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

160

اسلام آباد ، 12مئی (اے پی پی): پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں کمیٹی کے کنوینئر سیّد نوید قمر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن سردار ایاز صادق سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت توانائی (پاورڈویژن) کے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے متعلقہ زیر التوا آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں تفصیلی جائزہ کے بعد بیشتر آڈٹ اعتراضات نمٹا دیئے گئے اور متعلقہ وزارت اور اس کے ماتحت اداروں کو ہر ممکن طریقہ سے مالیاتی نظم و نسق بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ پی اے سی نے تمام اداروں کو محکمانہ آڈٹ کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اے پی پی/ڈیسک/حامد