لاہور، ۱۳ مئی ( اے پی پی): اے پی پی لاہور کے فوٹوگرافر چوہدری مبارک علی چاچا خالق حقیقی سے جا ملے ۔مختلف طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے نماز جنازہ ادا کی۔ سیسکیوں، آہوں اور آنسوؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
اے پی پی لاہور بیوروکے ہر دلعزیز اور فوٹرجرنلزم میں اہم نام کمانے والے چوہدری مبارک علی چاچا آہوں سیسکیوں اور آنسوؤں میں لاہور کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیے گئے۔چوہدری مبارک علی چاچا کچھ دن پہلے برین ہیمرج کے باعث لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج وہ سانسوں کی مدت پوری ہونے پر خالق حقیقی سے جا ملے۔نماز جنازہ ان کے گھر ہربنس پورہ کے علاؤہ ان کے آبائی گھر چونگی امر سدھو میں بھی ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نوید چوہدری ،عزیز الرحمن چن اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
عبدالرحمن رانا،فاروق











