بورے والا، 25 مئی(اے پی پی): بورے والا کے قریب ساہوکا کے علاقہ موضع عاکوکا کے قریب دریائے ستلج کا بند ٹوٹ گیا،بند ٹوٹنے سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں اور متعدد بستیاں بھی زیر آب آگئیں۔دریائے ستلج کا بند ٹوٹنے سے اس سے ملحقہ سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کھڑی مکئی،چارہ اور کپاس کی فصلیں زیر آب آگئیں جبکہ پانی نے مقامی بستیوں بھنڈی جتیرہ،لکھا سلدیرا،کوڑا سلدیرا،کوڑا بھوتنا اور میرا بلوچ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔
عید کی چھٹیوں کی وجہ سے امدادی کاروائیاں تاحال شروع نہیں ہوسکیں جبکہ پانی کے تیز بہاو کی وجہ سے مزید سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب آنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے فوری امدادی کاروائیاں شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اے پی پی /اصغر علی جاوید /حامد