لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے نرسنگ ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

169

 پشاور، 25مئی(اے پی پی): پشاور کے ایل آر ایچ ہسپتال کے بلمقابل واقع نرسنگ ہاسٹل میں آج شام اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے دو کمرے جل گئےاور ان میں پڑا سامان بھی خاکستر ہوگیا،ہسپتال ترجمان کیمطابق ہاسٹل کے کمروں میں آگ شاٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تاہم آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا نا ہی کوئی زخمی ہوا ہے۔

آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کی بروقت آمد سے آگ پر قابو پا لیا گیا ،آگ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کے افسران، ہسپتال ڈائریکٹر، میڈیکل ڈائریکٹر اور دیگر عملہ ہسپتال موقع پر پہنچ گئے۔

اے پی پی/صائمہ حیات/قرۃ العین